سی اے اے: مسافر کو 15لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ ہینڈ کیری واپس کردیا

سی اے اے: مسافر کو 15لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ ہینڈ کیری واپس کردیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن کے عملے نے مسافر کو گمشدہ ہینڈ کیری واپس کردیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق جنوبی کوریا سے آنے والا مسافر کا 15 لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ ہینڈکیری واپس کردیا گیا۔ ہینڈ بیگ میں 6 ہزار 5500 ڈالر، 3موبائل فونز اور گھڑیوں سمیت دیگر سامان شامل تھا۔

مزید پڑھیں: سول ایوی ایشن کا خسارہ30 ارب 50کروڑ سے تجاوز کرگیا

سی اے اے کے مطابق قیصر نوید پرواز ای کے 614 سے دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر قیصر نوید کی ہینڈ کیری کوئی اور مسافر ساتھ لے گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہینڈ کیری لے جانے والے مسافر کو ٹریس کیا۔ ہینڈ کیری دوسرے مسافر سے لے کر اصل مالک تک پہنچادیا۔

 


متعلقہ خبریں