بڑے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے، بڑے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، بڑے بڑے سیاسی مافیاز قانون کی بالادستی کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔

لاہور میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ غربت خیبرپختونخوا میں کم ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں ہر شہری کو صحت کارڈ ملے گا۔ یہ پاکستان میں ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے۔کوئی بھوکا نہ سوئے کا پراجیکٹ پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ نیاپاکستا ن منصوبے سے متعلق قانون پاس کرنے میں 2 سال لگے۔ نیا پاکستا ن منصوبے سے متعلق قانون پاس نہ ہوتا تو بینک پیسے نہ دیتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جہاں آج ہم پہنچے ہیں اس کے لیے کافی کام ہوا ہے۔ قانون پاس کرنے پر عدلیہ کا مشکور ہوں۔ مورگیج فنانسنگ صفر اعشاریہ دو فیصد تھی۔ فور کلوژر لا کئی برسو ں سے عدالتوں میں تھا۔

مزید پڑھیں: جس پر بھی الزامات ہیں قانون کا سامنا کرے، وزیراعظم 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں مکان کے لیے بینکوں سے قرض لینے کا رواج کم ہے۔ اسٹیٹس کو کسی بھی نظام کو بدلنے میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہے۔کسی سسٹم میں برائی، کرپشن اور رکاوٹیں آجاتی ہیں تو تبدیلی میں وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں میں آٹومیشن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ اداروں میں آٹو میشن کی مخالفت کرپشن کے لیےکی جاتی ہے۔ آٹو میشن کی صورت میں مشین تو رشوت نہیں لیتی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مارچ میں سب سے زیادہ سیمنٹ کی پیدا وار ہوئی ہے۔ ایک وقت تھا جب نقشے پھنس جاتے تھے ، تعمیرات کےلیے اجازت نہیں ملتی تھی
ہم نے پورے سسٹم کو خراب ہوتے ہوئے دیکھا۔ تعمیراتی شعبہ چل چکاہے، اس سے جڑی مزید صنعتیں بھی چل پڑی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کدھر ہے مدینے کی ریاست۔ لوگوں سے کہتا ہوں مدینے کی ریاست میں قانون کی بالادستی تھی۔ نئے پاکستان کے لیے ماڈل مدینہ کی ریاست ہے۔ طاقت ور اور کمزور کے لیے یکساں نظام قانون سے ہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں۔ برطانیہ میں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں قانون سے بالا ہوں۔


متعلقہ خبریں