اسلام آباد: 7 علاقوں کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: فائرنگ سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

فوٹو: فائل


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے 7 علاقوں کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انتظامیہ نے بحریہ ٹاؤن فیز ٹو اور تھری، سواں گارڈن بلاک ایچ، پی ڈبلیو ڈی بلاک سی اور ڈی جبکہ کورنگ ٹاؤن کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے معمر افراد کیلئے قومی ادارہ صحت کی موبائل کورونا ویکسینیشن مہم

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ٹاؤن فیز ون، این پی ایف بلاک اے، ڈی ایچ اے ٹو سیکٹر بی اور ای بھی ڈی سیل کیے گئے علاقوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے اسلام آباد کے معمر افراد کی کورنا ویکسی نیشن کے لیے خصوصی موبائل مہم کا آغاز کیا ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق اسلام آباد میں معمر افراد کی ویکسی نیشن کے لیے موبائل ٹیمیں متحرک ہیں۔ ٹیمیں اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں ویکسی نیشن کررہی ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے، 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے مختلف علاقوں میں کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی 75 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگنے میں 10 سال لگ جائیں گے، رپورٹ

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو گھروں میں ویکسین لگائی جارہی ہے۔

این آئی ایچ، ڈبلیو ایچ او، این سی اوسی اور وزارت صحت کے تعاون سے خصوصی مہم جاری ہے، سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بھی ویکسی نیشن کیمپ کا دورہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں