وائٹ بال کرکٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں، محمد حفیظ

کینبرا میں انتظامات سے حیرانگی ہوئی، ہمیں یہاں سب سے سلو پچ ملی، ٹیم ڈائریکٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اپنی خوشی سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوا تھا،وائٹ بال کرکٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں۔

لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں سلیکٹ نہ کیے جانے کے پیچھے کوئی مائنڈ سیٹ ہوگا، اس حوالے سے سلیکٹرز ہی بتا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے فخر نے اننگز کھیلی سارا کریڈٹ ان کو جاتا ہے،مڈل آرڈر میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی کو کبھی نہیں بھول سکتا، بری کارکردگی کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک بہترین انسان اور میرے کپتان ہیں۔


متعلقہ خبریں