مہنگائی: ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 18.43 فیصد تک پہنچ گئی۔

مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی سیکریٹری خزانہ کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی، آلو، ٹماٹر، دودھ، گھی، مٹن، خوردنی تیل اور دہی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جب کہ 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ آلو کی فی کلو قیمت میں بھی 3 روپے 87 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 43 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مہنگائی میں کمی آئیگی،رمضان میں ہر چیز کی نگرانی خود کرونگا:وزیراعظم

اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت بھی 3 روپے 33 پیسے بڑھ گئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 48 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دودھ، گھی، مٹن، خوردنی تیل اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کمی ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لہسن، انڈے، دال ماش اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔

مہنگائی سے پریشان خاتون نے وزیر اعظم سے گھبرانے کی اجازت مانگ لی

وفاقی ادارہ شماریات کی جائزہ رپورٹ سے دو دن قبل ہی وفاقی سیکریٹری خزانہ نے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی سربراہی میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دعویٰ کیا تھا کہ مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کو اس حوالے سے باقاعدہ بریفنگ بھی دی تھی۔


متعلقہ خبریں