پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

اسلام آباد: پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

آرمی چیف سے مختلف ممالک کے سفیروں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت ترقی پانے والوں میں میڈیکل کور کے 12 افسران بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں شہریار پرویز بٹ، عمر مقبول، محمد عاصم خان،
غلام محمد، محمد ندیم اشرف، عامر اشفاق کیانی، اور محمد امتنان بابر شامل ہیں۔

آرمی چیف کا راولپنڈی میں مختلف لاجسٹک ورکشاپس کادورہ

عبدالسمیع، عمر احمد شاہ، محمد شاہد صدیق، محمد فرحان یوسف، امیر الدین، محمد عرفان خان، نور ولی خان، کمال انور چودھری، سلمان معین اور نسیم انور بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک امیر محمد خان ، عدنان سرور ملک، محمد قذافی، محمد نعیم اختر، محمد شہاب اسلم، ندیم یوسف ، فرخ شہزاد راؤ اور خرم نثار بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

میڈیکل کور کے افتخار احمد ستی، سید عادل حسنین، عرفان علی مرزا، محمد رفیق ظفر، محمد وسیم اورسہیل امین بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نصیر احمد، اعجازغنی ، ارشد نسیم اور ندیم احمد رانا بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

آپریشن ردالفساد: دہشت گردی کا خاتمہ کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مسز قمرالنسا چودھری اور مسز شازیہ نثار بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں