بدترین قحط ایک شخص کیلئے خوشخبری لے آیا


تائیوان کو جہاں 56 سالہ بدترین قحط اور خشک سالی کا سامنا ہے وہیں یہ قحط ایک شخص کے لیے خوشخبری لے کر آیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق تائیون میں خشک سالی سے تمام مشہور جھیلیں خشک ہو چکی ہیں وہیں ایک خشک جھیل سے ایک شخص کو چند سال قبل کھویا ہوا موبائل فون مل گیا۔

چھین نامی شخص نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے جھیل پر کام کرنے والے ایک ورکر نے مجھے کال کی اور بتایا کہ آپ کا ایک سال قبل کھویا ہوا فون مل گیا ہے۔

جمہوریہ ڈومینیکن کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم، تائیوان کو بڑا دھچکا

انہوں نے بتایا کہ میں یہ خبر سن کر بہت خوش ہوا، میرا موبائل فون بالکل ٹھیک حالت میں موجود ہے کیونکہ اس پر میں نے واٹر پروف کور چڑھایا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر تائیون کی خشک ہوتی جھیلوں کی تصاویر زیر گردش ہیں جن پر لوگ موسمیاتی تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں