آئی سی سی کی تازہ رینکنگز کب جاری ہوں گی؟

icc

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوائد کے مطابق نئی رینکنگ ہر ہفتے بدھ کے روز جاری کی جاتی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارتی ہم منصب کو ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ ون پوزیشن چھیننے کے لیے تیار ہیں۔

اس وقت ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ بلے بازوں کی ون ڈے ریکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ بابراعظم 852 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بابراعظم نے کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بابراعظم کو ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے کے لیے 63 رنز درکار تھے تاہم قومی ٹیم کے کپتان نے اپنی عمدہ فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس طرح بابراعظم آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آنے کے اہل ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں