غلطی کا ازالہ: عفت عمر مستحق افراد کو نجی اسپتال سے ویکسین لگوائیں گی

غلطی کا ازالہ: عفت عمر مستحق افراد کو نجی اسپتال سے ویکسین لگوائیں گی

اسلام آباد: ملک کی ممتاز اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کے لیے 10 مستحق افراد کو اپنے خرچ پر نجی اسپتال سے کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان کیا ہے۔

علی ظفر کیس: گلوکارہ میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 8 ملزمان طلب

عفت عمر پر گزشتہ ماہ سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بے پناہ تنقید ہو رہی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی باری کا انتظار کیے بغیر ایک وفاقی وزیر کے گھر میں جا کرکورونا ویکسین لگوائی تھی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ویکسین لگوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے وفاقی وزیر سمیت عفت عمر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور بے پناہ نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر کا تعلق موجودہ حکمراں جماعت کی ایک سیاسی اتحادی جماعت سے ہے۔ اس ضمن میں صارفین اس لیے تنقید کررہے تھے کہ دو بے ضابطگیاں ہوئی تھیں۔

اول ویکسین گھر پہ لگوائی گئی تھی جس کا کوئی بھی مجاز نہیں ہے اور دوئم عمر کے حساب سے وہ ویکسین لگوانے کے اہل نہیں تھے۔

پاکستان کی 75 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگنے میں 10 سال لگ جائیں گے، رپورٹ

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے باقاعدہ معذرت کی تھی جس کے جواب میں بھی صارفین نے اپنی آرا کا اظہار کیا تھا۔

عفت عمر نے تین دن قبل جب معذرت کی تو اور اپنے فعل پر نادم ہوتے ہوئے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ وہ اس طرح دوسری خوراک نہیں لگوائیں گی تو ایک صارف نے کہا کہ معافی مانگنا اچھا عمل ہے لیکن کیا ہی بہتر ہو کہ عفت عمر مستحقین کو اپنے خرچ پرنجی اسپتال سے ویکسین لگوائیں۔

پاکستان کا روسی ویکسین مقامی سطح پہ تیار کرنے پر غور

ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے اس کے جواب میں کہا کہ وہ 10 افراد کو اپنے خرچ پر نجی اسپتال سے ویکسین لگوائیں گی۔


متعلقہ خبریں