کاروباری آسانیوں سے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 72 فیصد اضافہ

فائل: فوٹو


سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق ملک میںکاروباری آسانیوں سے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق مارچ میں 2 ہزار 513 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 99 فیصد کمپنیوں نے آن لائن رجسٹریشن حاصل کی تھی۔

نئی رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 139،620 ہو گئی ہیں۔ 260 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بیرون ملک سے کمپنیاں رجسٹرڈ کرائیں۔

سعدیہ خان کو کمیشنر ایس ای سی پی تعینات کردیا گیا

ایس ای سی پی کے مطابق  تعمیرات میں 414،تجارت کے شعبے میں 393 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 311 ،سروسز میں 247 کمپنیاں رجسٹر ڈ ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں