جہانگیر ترین کا پاور شو: 29 اراکین پارلیمنٹ کی عشائیے میں شرکت

پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں 29 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ہے۔

جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس منجمد

سیاسی مبصرین کے مطابق جہانگیر خان ترین نے اس طرح اپنا پاور شو کیا ہے کیونکہ ان کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں ایک ایسے وقت میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی شریک ہوئے ہیں کہ جب ان کی پارتی قیادت سے ناراضگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے آج ہی جہانگیر خان ترین اوران کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں 8 اراکین قومی اسمبلی، دو صوبائی وزرا اور چار صوبائی مشیران سمیت 21 اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی ہے۔

عدالت پیشی پر جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کیلئے کون کون پہنچا؟

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ عشایئے میں شرکت کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی ، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ، غلام بی بی بھروانہ اور غلام لالی شریک ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اورصوبائی وزیر اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی ہے جب کہ عشایئے میں صوبائی مشیر عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ بھی شریک ہوئے ہیں۔

کیا جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید ، بلال وڑائچ، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری، سجاد وڑائچ، سمن نعیم، افتخار گوندل اورعون چودھری بھی عشائیے میں شریک ہیں۔


متعلقہ خبریں