اسلام آباد کے لوگوں کو لوٹنے والے سانپ گرفتار


اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 40 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کے سربراہ سمیت چار ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 13 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نےسانپ کے نام سے ڈکیت گینگ بنا رکھا تھا۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے محرر فرحان عمر کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں