اسلام آباد میں کورونا کے مزید 674 کیسز رپورٹ


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 674 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کے مطابق شہر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 334 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.7 فیصد ہو گئی۔

انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 601 ہے۔

اسلام آباد میں آج رات 12 بجے تمام بس اڈے بند کر دئیے جائیں گے

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کے تحت آج رات 12 بجے تمام بس اڈے بند کر دئیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہ شہر میں داخل ہو سکے گی اور نہ باہر جا سکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پابندی اتوار کی رات 12بجے تک رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی گڈز ٹرانسپورٹ پر نافذ نہیں ہو گی۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی: اسلام آباد ایئرپورٹ کے 23 ملازمین کو جرمانہ


متعلقہ خبریں