پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی


پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین جون میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین سیریز عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ملتوی کی گئی ہے۔

کرکٹ آئرلینڈ کے پرفارمنس ڈائریکٹر ہولڈزورتھ کا کہنا ہے کہ سیریز ملتوی ہونا ہمارے لیے افسوس کی بات ہے۔

پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں دوسرے نمبر پر آ گیا

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا سال ہے لیکن ہمارے پاس محض دو سیریز ہی شیڈول میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان ٹیم کے دورہ کی تاریخ کو دوبارہ سے ترتیب ‏دیں تاہم اس حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔


متعلقہ خبریں