ڈسکہ ضمنی انتخاب: مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا


ڈسکہ: قومی اسملبی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ آ گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار ایک لاکھ 11 ہزار220 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کےعلی اسجد ملہی 92 ہزار 19 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کے دوران  مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آتے رہے تاہم  کسی بھی پولنگ اسٹیشن بدمزگی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

حلقہ این اے 75 کی کل آبادی 9لاکھ 23 ہزار 323 ہے جب کہ رجسٹرڈ وٹرز کی تعداد 4لاکھ 94 ہزار 3 ہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

سکیورٹی کے لیے پولیس کے 4100 سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کےطور پر موجود تھی۔

حلقے میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ کوئیک رسپانس ٹیموں کا بھی گشت جاری ہے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں پولنگ صبح 8 بجے شروع کر دی گئی تھی جو شام 5 بجے تک جاری رہی جبکہ چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن آفس لاہورمیں ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نےڈسکہ میں 10 اپریل کو پولنگ روک دی

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں قائم کیے جانے والے 360 پولنگ اسٹیشنز میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق حلقہ این اے 75 میں کل مرد وٹروں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار6 ہے جب کہ خواتین وٹرووں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار997 ہے۔

این اے 75 ڈسکہ، الیکشن کمیشن کا معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75میں مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 106 ہے جب کہ خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد بھی 106 ہے۔ حلقہ این اے 75میں مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 148 ہے۔


متعلقہ خبریں