عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر تعینات

عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر تعینات

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔ عاصم احمد گریڈ 21 کے افسر ہیں اور ان کا تعلق ان لینڈ ریونیو سروس سے ہے۔

ایف بی آر نے ہدف سے زائد ریونیو حاصل کرلیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعےعاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی۔ عاصم احمد کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی تاریخ 31 جولائی 2023 ہے۔

مبینہ کرپشن: ایف بی آر کے 10افسران سمیت دیگر ملازمین برطرف

عاصم احمد اس سے قبل ممبر آئی ٹی تعینات تھے۔ نئےسیکریٹری ریونیو کی تعیناتی تک اگلے3ماہ فرائض انجام دیں گے۔عاصم احمد کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کا بھی اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔ انہیں 5 ماہ تک اضافی چارج دینے کے بعد 29 دسمبر 2020 کو ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

براڈ شیٹ کو ادائیگی: ایف بی آر کا نیب کو 69 کروڑ روپے کا نوٹس

سال 2020 میں اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پر ختم کر دی گئی تھی جب کہ ان کی جگہ نوشین جاوید امجد کو چیئر پرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں