پہلا ٹی 20: رضوان کی شاندار بلے بازی، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

محمد رضوان: عظیم بلے بازوں محمد یوسف اور ٹنڈولکر کی فہرست میں شامل

جوہانسبرگ: پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو چار وکٹؤں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 189 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے کیا۔ بابراعظم اس بار لمبی باری لینے میں ناکام رہے اور 14 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

ون ڈے سیریز میں لگاتار دو سنچریاں اسکور کرنے والے فخر زمان نے اپنی فارم کا تسلسل ٹی ٹوئنٹی  میں بھی جاری رکھا اور چار چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

محمد حفیظ اور حیدر علی بھی لمبی باری کھیلنے میں ناکام رہے اور بالترتیب 13 اور 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی

وکٹ کے دوسرے اینڈ پر محمد رضوان مضبوطی سے جمے رہے اور فہیم اشرف کے ساتھ ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا دیا۔

اننگز کے آخری اوور میں حسن علی نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا دی۔

پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایڈن مارکرم اور جان من مالان نے کیا جنہوں نے پہلی وکٹ کے لئے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

مالان نے اننگز کے دوسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کو میدان کے چاروں اطراف باونڈریز لگائی اور ایک اوور میں 16 رنز اسکور کئے۔

اس موقع پر رنز کا بہاو روکنے کے لیے محمد نواز نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور مالان کی قیمتی وکٹ لی۔

ڈیبیو کرنے والے بلے باز لوبے زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور حسن علی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

اس موقع پر مارکرم اور کالاسین نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 62 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

اننگز کے آخری اوورز میں قومی ٹیم کے بولرز نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقا کو 188 رنز تک محدود رکھا۔

ایڈن مارکرم اور کالاسین نے بالترتیب 51 اور 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔


متعلقہ خبریں