پہلے سے موجود اسپتالوں کو ٹھیک کرنا مشکل کام ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے سے موجود اسپتالوں کو ٹھیک کرنا مشکل کام ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کی بڑی محنت سے تعمیر نو کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تعمیر بہت آسان ہے لیکن پہلے سے موجود اسپتالوں کو ٹھیک کرنا مشکل کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم جلد ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ کا بنیاد رکھیں گے، وزیر خارجہ

وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کا بورڈ اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔


متعلقہ خبریں