محمد حفیظ کی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل

فوٹو: فائل


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیل کر 100واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا سنگ میل طے کر لیا

پروفیسر کے نام سے مشہور پاکستانی بلے باز محمد حفیظ کو شعیب ملک کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 13 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل شعیب ملک کے پاس پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 116 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا سب اعزاز ہے۔ وہ 116 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہیں۔

تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کل اپنا 100واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل رہے ہیں۔ 40 سالہ محمد حفیظ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ وہ اپنے تاریخی میچ کو شاندار پرفارمنس سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ون ڈے کرکٹ بھی کھیلیں، ان کیلئے ہر میچ سبق آموز ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کو 90سالہ خاتون کے ساتھ تصویر بنانا مہنگا پڑگیا

محمد حفیظ نے کہا کہ ملک سے باہر پرفارم کرنے اور کامیابی سے اعتماد ملتا ہے، امید ہے ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی ٹیم اچھا کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں