سلمان بٹ کو جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے کا انکشاف

افغان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کی خواہش ظاہر کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سابق کپتان سلمان بٹ کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ 900 ڈالرز اکاؤنٹ میں منتقل کرو ورنہ بدنام کر دیں گے۔

سلمان بٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سابئر کرائم سرکل کو دھمکیوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔

سلمان بٹ نے کہا کہ ان کی تصاویر ایڈٹ کر کے انہیں بدنام کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ دھمکی دینے والے کا ریجن مراکش اور فلپائن سے ظاہر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ آج ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل کریں گے

ایف آئی اے سائبر کرائم نے سلمان بٹ کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دیں۔


متعلقہ خبریں