سندھ میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے گا


سندھ میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

وزیراعلی سندہ مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ 466 متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 749 جب کہ اموات کی تعداد 4 ہزار529 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 100 اموات

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 269مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 317کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 759 ہو گئی۔

خیال رہے کہ سندھ میں گزشتہ روز کورونا سے دو اموات جب کہ 314 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں