طبیعت میں بہتری: فضل الرحمان کا جماعتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ


اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کےسربراہ  مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بہتر ہو گئی ہے۔

ذرائع جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے محدود پیمانے پر جماعتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے  پیر کے روز  پارٹی کی سینئر قیادت کو مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان آئندہ کی حکمت عملی اور احتجاجی تحریک پر مشاورت کریں گے۔


متعلقہ خبریں