سوات: والد 3 بیٹوں سمیت قتل


سوات: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں والد کو 3 بیٹوں سمیت قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سوات کے علاقے شانگلہ میں گزشتہ شب والد سمیت 3 بیٹوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ جن کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے لوگوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز شانگلہ میں کوہاٹ کے علاقے تور چپر سے اجتماعی قبر سے نکالے گئے 16 مقتولین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ریسکیو خطیر احمد کا اس بابت کہنا تھا کہ اجتماعی قبر سے نکالی گئی میتیں شانگلہ پہنچا دی گئی تھیں۔ خیبر پختونخواحکومت کے احکامات پر ریسکیو 1122 نے 8 ایمبولینسز فراہم کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: کان میں پھنسے7مزدوروں کی لاشیں نکالی لی گئیں

گزشتہ روز کوہاٹ کے علاقے تور چپر جواکی میں 16 لاپتہ ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کی باقیات برآمد ہوئی تھیں۔ لاشوں کی باقیات ایک اجتماعی قبر سے 10 سال بعد ملی تھیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ نے کہا تھا کہ قتل کیے گئے افراد کی اجتماعی تدفین کی گئی تھی۔ ان کے مطابق 29 ستمبر 2011 میں شانگلہ کے 16 مزدور لاپتہ ہو گئے تھے اور ممکنہ طور پر یہ لاشیں انہی مزدوروں کی ہیں، تاہم لاشوں کی باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں