پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ نواز شریف کا کوئی نطریہ نہیں اور نہ ہی ن لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ اقتدار میں رہنے والے مفاداتی ٹولے کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا۔ ڈسکہ میں مسلم لیگ ن نہیں جیتی بلکہ پی ٹی آئی ہاری ہے اور اس کی کچھ وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندر توجہ دلاتا رہا ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ طویل عرصے اقتدار میں رہنے سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے اور ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں اور عمران خان کے مقابلے میں کوئی سیاسی قد کاٹھ کا لیڈر نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا تاہم پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔


متعلقہ خبریں