پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا سب سے بڑا ہدف پورا کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا ٹی ٹوئنٹی میچز کا 189 رنز کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے جسے پاکستان کرکٹ ٹیم نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔

پاکستانی کھلاڑی رضوان سب سے زیادہ 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اشرف نے 30 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے کیا۔ بابراعظم اس بار لمبی باری لینے میں ناکام رہے اور 14 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

ون ڈے سیریز میں لگاتار دو سنچریاں اسکور کرنے والے فخر زمان نے اپنی فارم کا تسلسل ٹی ٹوئنٹی  میں بھی جاری رکھا اور چار چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایڈن مارکرم اور جان من مالان نے کیا جنہوں نے پہلی وکٹ کے لئے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

مالان نے اننگز کے دوسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کو میدان کے چاروں اطراف باونڈریز لگائی اور ایک اوور میں 16 رنز اسکور کئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی

اس موقع پر رنز کا بہاو روکنے کے لیے محمد نواز نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور مالان کی قیمتی وکٹ لی۔ ڈیبیو کرنے والے بلے باز لوبے زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور حسن علی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

اس موقع پر مارکرم اور کالاسین نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 62 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ ایڈن مارکرم اور کالاسین نے بالترتیب 51 اور 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔


متعلقہ خبریں