پشاور کے کچھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ


پشاور:  خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور کے کچھ علاقوں میں آج مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نماءندہ ہم نیوز کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں آج شام 6 بجے سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوَن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جن علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا ان میں بلال ٹاؤن، الفلاح ٹاؤن اعجاز آباد، ڈیفنس ٹاؤن، آفیسر گارڈن ٹاؤن میں شام 6 بجے سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہو گا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں داخلہ بند رہے گا۔

خیبر پختونخوامیں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد اور 11 اضلاع میں 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ پشاور 26 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مردان 24 فیصد کیسز کے ساتھ دوسرے اور لوئر دیر 23 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں