وزیر اعظم کا موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کیلئے بل گیٹس کو خط


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کے لیے بل گیٹس کو خط لکھ دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کلائمیٹ چینج کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاربن کی کمی کے لیے متبادل توانائی کے منصوبے شروع کر رہا ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس اور کلین گرین کے پروگرام پاکستان میں جاری ہیں اور پاکستان نے لاتعداد گرین جابزدی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری شہید

وزیر اعظم نے کہا کہ 10 لاکھ ایکڑ جنگلات کو محفوظ بنایا گیا ہے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے کے لیے بھرپور تعاون کو تیار ہے۔ پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کو بھانپتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں