ڈسکہ میں ہم ہار کر بھی جیتے ہیں، شیخ رشید احمد


کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئندہ انتخابات مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ہوں گے۔ ڈسکہ میں ہم ہار کر بھی جیتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں نالائق اپوزیشن ملی۔ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مان رہے ہیں ڈسکہ میں ہم ہار کر بھی جیتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان ان کے ساتھ ہیں اورعمران خان نے تمام مافیا کو للکارا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم خود مہنگائی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور عمران خان مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے مافیاز سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔ شہزاد اکبر احتساب کے وزیر ہیں اور وہ چینی اسکینڈل کو دیکھ رہے ہیں۔ جہانگیر ترین کہیں نہیں جا رہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو افسران کئی عرصے سے ایف آئی اے میں براجمان ہیں ان کا تبادلہ کریں گے۔ سوئس اکاؤنٹس کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں