پنجاب: 7اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کے 4 شعبوں کی او پی ڈیز بند کرنیکا فیصلہ

پنجاب: 7اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کے 4 شعبوں کی او پی ڈیز بند کرنیکا فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب کے محکمہ صحت نے لاہور سمیت صوبے کے 7 اضلاع میں قائم سرکاری اسپتالوں کے چار شعبوں کی او پی ڈیز فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب میں 2 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

صوبائی محکمہ صحت پنجاب نے یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی سیکریٹری صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے تحت جن 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کے چار شعبوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی ان میں  لاہور، گجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، اور ملتان شامل ہیں۔

جن چار شعبوں کی او پی ڈیز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ڈرماٹالوجی، ڈینٹسٹری، ای این ٹی اور اپتھمالوجی کے شعبے شامل ہیں.

صوبائی سیکریٹری صحت کے مطابق 20 اپریل کو کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق سیکریٹری صحت پنجاب کی ہدایت کےمطابق لاہور کے جناح اسپتال کی تمام او پی ڈیز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

سرکاری حکمنامے کے تحت لاہور کے جناح اسپتال کی تمام او پی ڈیز کو آئندہ 10 دن کے لیے بند کیا گیا ہے۔

کورونا: سول اسپتال کے آئی سی یو میں ایک بیڈ بھی خالی نہیں، لیاقت شاہوانی

ہم نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ونجی میڈیکل کالجوں اور میڈیکل یونیورسٹیز بھی 12 اپریل سے  بند کردی جائیں گی۔

سیکریٹری صحت نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ صوبے میں  ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

صوبائی سیکریٹری صحت کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آئندہ دو ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے۔

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ ابتدائی طور پر صوبے کے 7 اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت منعقدہ اجلا س میں پیش کردہ تجاویز کی حتمی منظوری صوبائی کابینہ دے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں