وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان

فائل فوٹو


وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مشاورت مکمل کر لی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور  کشمیر کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بعض وزرا فارغ ہونگے اور کچھ  نئے چہرے شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسروبختیار اپنے موجودہ عہدے پر نہیں رہیں گے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت پیٹرولیم اور ایوی ایشن کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  فرخ حبیب کو وزیر مملکت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

شہر یارآفریدی سے کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ فخرامام کو دوبارہ چیئرمین کشمیر کمیٹی کا قلمدان سونپا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات ونشریات کو دوالگ حصوں میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات میں وزیر مملکت اور نشریات میں معاون خصوصی لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عمرایوب سے توانائی اور پیٹرولیم کی وزارت واپس لیے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں