کورونا: سندھ میں 310 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، وزیر اعلیٰ


کراچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 310 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے بتائی ہے۔

کورونا: سول اسپتال کے آئی سی یو میں ایک بیڈ بھی خالی نہیں، لیاقت شاہوانی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا کے مزید 376 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کے مطابق کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ 69 ہزار 125 ہو گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہےکہ صوبے میں کورونا سے چار ہزار 530 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے 310 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا متاثرین کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے 37 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

پنجاب میں کورونا مریضوں اور اموات کی شرح میں اضافے کا انکشاف

صوبائی وزیراعلیٰ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 206 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 965 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں