ڈسکہ الیکشن: انتخابی خلاف ورزیوں کے کم واقعات ہوئے، فافن

سیاسی جماعتیں انتخابی قوانین میں ضروری تبدیلیاں لائیں، فافن

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے متعلق جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انتخابی خلاف ورزیوں کے کم واقعات ہوئے ہیں۔

ڈسکہ الیکشن: اسلحہ کی نمائش پر 9 افراد گرفتار

ہم نیوز کے مطابق فافن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فافن عملے نے 193 انتخابی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 91 فیصد پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا جب کہ الیکشن کمیشن نے بھی سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کیے تھے۔

فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی عملے کا ووٹرز کے ساتھ  تعاوَن کرنے کا رویہ رہا البتہ
دو پولنگ اسٹیشنوں کے باہر سیکیورٹی عملے کا ووٹرز کے ساتھ سخت رویہ دیکھنے میں آیا۔

ڈسکہ ضمنی انتخاب: مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد کے بڑے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے لیکن کورونا سے متعلق جاری کردہ ایس او پیز پر 46 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پہ ناقص انتظامات دیکھنے کو ملے۔

رپورٹ کے مطابق تین فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہی نہیں کیا گیا جب کہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔

ڈسکہ میں ہم ہار کر بھی جیتے ہیں، شیخ رشید احمد

فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 43 فیصد ووٹرز نے ضمنی انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق حلقے میں 2018 کے انتخابات کے بعد خواتین اور مرد ووٹرز میں اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں