اسلامی سال 1442 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر

اسلامی سال 1442 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلامی سال بمطابق 1442 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا ہے۔

سندھ: ایک لاکھ مستحقین کو زکواۃ فنڈ سے 60 کروڑ روپے جاری

ہم نیوز کے مطابق حکومت کے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو نوٹی فکیشن بھیجا گیا ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک دیگر بینکوں کو زکوٰۃ کے نصاب سے آگاہ کرے گا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک کے آغاز پر بینک ازخود سیؤنگ کھاتے رکھنے والے اکاؤنٹس ہولڈرز کے اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کی رقم منہا کردیں گے۔

وفاقی حکومت نے اسلامی سال 1441-42 ہجری کے لیے زکوة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا ہے۔

لاکھوں پاکستانی رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل نہیں کرسکیں گے

اس حساب سے جس کے سیؤنگ اکاؤنٹ میں اتنی رقم موجود ہوگی اُس کے کھاتے سے 2 ہزار 24 روپے کٹوتی زکوٰۃ کی مد میں کرلی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے 14 یا 15 اپریل 2021 یعنی یکم رمضان کو مقررکردہ نصاب سے کھاتے داروں کے اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ پے منٹ اکاؤنٹ، کمپنی اکاؤنٹ یا ڈیکلیریشن اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

حکومت کی جانب سے گزشتہ سال زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے جب کہ سال 1440 ہجری یعنی 2019 میں زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کو زکوٰۃ کی تقسیم پر تحفظات،اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب

اس سے ایک سال پہلے یعنی 1439 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 35 ہزار 5 سو 57 روپے مقرر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں