پہلا ٹی 20: سلو اوور ریٹ کے باعث جنوبی افریقہ پر جرمانہ


پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث جنوبی افریقہ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ترجمان کے مطابق جنوبی افریقی کپتان نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا تھا۔

پہلا ٹی 20: رضوان کی شاندار بلے بازی، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

خیال رہے کہ چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز بنائے۔

قومی ٹیم نے اننگز کے آخری اوور میں محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہدف حاصل کر لیا۔

 


متعلقہ خبریں