مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں نماز تراویح 10رکعت تک محدود


مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کو 10 رکعت تک محدود کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس ضمن میں فرمان جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار ، اعتکاف پر پابندی
سعودی حکام کی جانب سے پہلے بھی گائیڈ لائنز جاری کی جا چکی ہیں جس کے مطابق افطاری کے دوران کھانے پینے کی اشیا دوسروں کو نہیں دی جا سکتیں۔

اس کے علاوہ مسجد الحرام کی دوسری منزل سے طواف کرنے کی اجازت ہو گی جب کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف ملتوی رہے گا۔


متعلقہ خبریں