صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا ایس آئی یو ٹی کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان



صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کی جانب سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

ہم نیٹ ورک کی ایس آئی یو ٹی کی فنڈریزنگ کیلئے خصوصی ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر ادیب رضوی کو بہت لمبے عرصۓ سے جانتی ہوں، انہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں صرف کر دی۔

سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی ہمیشہ آخری مریض تک اسپتال میں موجود رہتے ہیں۔

ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا کہ غریب عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی سب کا ادارہ ہے،اس سے لاکھوں مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں