ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے، مصطفیٰ کمال


کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے۔

کراچی: این اے 249، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا کو نوٹس

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ این اے 249 ملک کا پسماندہ ترین علاقہ ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں بربادی دیکھ کر الیکشن لڑنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

این اے 249 ضمنی انتخاب: مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت مانگ لی

پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ حلقے کے لوگوں نے پی ایس پی کو اچھا رسپانس دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سید مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹاؤن میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلدیہ ٹاؤن کی عوام کے مسائل کا علم ہے۔

کراچی کی گنتی پوری کرو،مردم شماری پر فیصلہ واپس لو: مصطفیٰ کمال

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں درپیش مسائل کو حل کرنا بھی آتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لسانی سیاست نے لوگوں سے پانی، تعلیم اور صحت کی سہولتیں بھی چھین لی ہیں۔


متعلقہ خبریں