سیاسی ترجیحات کو معاشی ترجیحات سے بدل دیا ہے، وزیر خارجہ

عالمی برادری حرکت میں آئے اور اسرائیلی جارحیت رکوائے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


برلن: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات سے بدل دیا ہے۔

وزیر خارجہ کی اسٹیل مل کی بحالی کیلئے روس کو دعوت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی آمد کے بعد پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جرمنی پہنچے تو ایئرپورٹ پر جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں بدل دیا ہے۔

جہانگیر ترین کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم دنیا کی توجہ پاکستان میں معاشی سرگرمیوں اور مواقع سے متعارف کرا رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان 22 کروڑ عوام پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

اپنی چھتری خود کیوں نہیں اٹھائی؟ شاہ محمود تنقید کی زد میں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر فیصل کی جانب سے دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سمیت تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں