وزیراعظم: فواد چودھری کو اطلاعات کا قلمدان دینے کے فیصلے سے آگاہ کردیا

وزیراعظم: فواد چودھری کو اطلاعات کا قلمدان دینے کے فیصلے سے آگاہ کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو وزارت اطلاعات و نشریات کا اضافی قلمدان دینے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان

ہم نیوز کو اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرفواد چودھری نے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی، داخلی اور سماجی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں وفاقی وزیر فواد چودھری کو اطلاعات و نشریات کا اضافی قلمدان دینے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

ہم نیوز نے گزشتہ روز ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حماد اظہر وفاقی وزیر خزانہ مقرر

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ مشاورت مکمل کر لی تھی۔

ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور کشمیر کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں اس طرح ردوبدل کیےجانے کا امکان ہے کہ بعض وزرا فارغ کردیے جائیں گے جب کہ کچھ کی وزارتوں میں تبدیلی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار اپنے موجودہ عہدے پر نہیں رہیں گے جب کہ وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت پیٹرولیم اور ایوی ایشن کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔

وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر ردوبدل کا امکان

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو بھی وزیر مملکت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں