عائزہ خان دانش تیمور کی شکرگزار، مگر کیوں؟

عائزہ خان دانش تیمور کی شکرگزار، مگر کیوں؟

فوٹو: فائل


اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے لیے ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔ 

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنی اور شوہر دانش تیمور کی تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ’میرے خوابوں کو پورا کرنے میں میری مدد کرنے پر آپ کا شکریہ، مجھے آپ سے بہتر ہمسفر کی تمنا نہیں ہوسکتی تھی۔‘

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

دانش تیمور اور عائزہ خان کی اس تصویر پر شوبز شخصیات نے بھی اس خوبصورت جوڑی کے لیے اپنے پیار کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے حقیقی معنوں میں شہرت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ اور ’تو دل کا کیا ہوا‘ سے حاصل کی۔ عائزہ خان کا شمار نا صرف ٹی وی بلکہ سوشل میڈیا کی بھی مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کی معصومیت کے چرچے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے 2014 میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے بھی ہیں جن کے نام حورین تیمور اور ریان تیمور ہیں۔


متعلقہ خبریں