اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 2 ارب ڈالر سے زائد بھیجے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے لگاتار دسویں ماہ ریکارڈ 2 ارب ڈالر بھیجے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت اور عزم غیر متزلزل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم: فواد چودھری کو اطلاعات کا قلمدان دینے کے فیصلے سے آگاہ کردیا

وزیر اعظم نے کہا کہ مارچ میں ترسیلات زر 43 فیصد اضافے سے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں۔ ترسیلات زر میں اضافے پر ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مشکور ہیں۔


متعلقہ خبریں