شہزادہ ہیری پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

شہزادہ ہیری پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

فوٹو: فائل


شہزادہ ہیری اپنے دادا پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ 

پرنس ہیری لاس اینجلس سے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے اور اب وہ قرنطینہ میں ہیں۔ میگھن مارکل کے ڈاکٹرز نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے باعث وہ شہزادہ ہیری کے ساتھ نہیں آئیں اور امریکہ میں ہی مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرنس فلپ کی وفات پر توپوں کی سلامی پیش، شاہی محل میں پرچم سر نگوں

شہزادہ ہیری اس وقت اپنی اہلیہ میگھن اور بیٹے آرچی کے ساتھ مانٹیکٹو کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد گزشتہ سال ہیری امریکا چلےگئے تھے۔

9 اپریل کو ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ جن کی آخری رسومات 17 اپریل کو ادا کی جائیں گی۔

بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملکہ برطانیہ نے انتہائی گہرے رنج و غم کے ساتھ  اپنے پیارے خاوند ہز رائل ہائینس ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی موت کا اعلان کیا ہے۔

بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شہزادہ فلپ آج صبح ونڈسر کیسل میں پرسکون طریقے سے انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کے خاوند شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کو خراج عقیدت پیس کرنے کے لیے برطانیہ بھر میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی تھی۔برطانیہ اور جبرالٹر میں برطانوی وقت 12 بجے ڈیوک آف ایڈنبرا کو توپوں کی سلامی دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ملکہ برطانیہ کےشوہر شہزادہ فلپ کے انتقال پر شاہی محل میں پرچم سرنگوں کرتے ہوئے  آٹھ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ 


متعلقہ خبریں