بھارتی سپریم کورٹ کا 50 فیصد سے زائد عملہ کورونا میں مبتلا 

بھارتی سپریم کورٹ کا 50 فیصد سے زائد عملہ کورونا میں مبتلا 

فوٹو: فائل


بھارتی سپریم کورٹ کے 50 فیصد سے زائد عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے  جس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے تمام ججز کو گھرسے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 50 فیصد سے زائد عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بھارتی سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت ویڈیو لنک سے کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 13 کروڑ 66 لاکھ سے بڑھ گئی

بھارتی سپریم کورٹ کے استاف اور ان کی فیملی کے تیزی سے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

کورونا کی خطرناک صورت حال کو بھانپتے ہوئے چیف جسٹس انڈیا اور دیگر ججز نے فیصلہ کیا کہ انتہائی حد تک احتیاط ضروری ہے کیونکہ گزشتہ برس بھی چھ سینئر ججز کورونا میں مبتلا ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 70 ہزار 209 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 66 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 لاکھ 49 ہزار 408 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 98 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ترقی یافتہ ممالک سے کورونا ویکسین کی پیدوار بڑھانے کا مطالبہ

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 75  ہزار 928 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 19 لاکھ 18 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 53 ہزار 293 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں