شہباز شریف کیخلاف ایک اور کیس کی تحقیقات شروع

فائل فوٹو


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کی تحقیقات شروع کر دیں۔

نیب لاہور نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کی تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب روالپنڈی کی ٹیم نے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کے لیے اجازت مانگ لی۔

احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے نیب کی ٹیم کو جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ پنجاب بینک کے سی ای او سید طلعت کی تعیناتی کی غیر قانونی طور پر منظوری کی تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سید طلعت محمود کی تعیناتی میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

عدالت نے سپر نٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو حکم نامہ ارسال کردیا۔


متعلقہ خبریں