کورونا کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا، اسد عمر 

فائل فوٹو


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ ااپریشن سنٹر کی آج ہونے والی میٹنگ میں کورونا کے پھیلاؤ اور ایس او پیز پر عمل کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے گا

اسد عمر نے تحریر کیا کہ انتظامیہ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے کیونکہ ایسا نہ ہونے کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 58 اموات اور 4 ہزار 584 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 501 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 266 ہے اور 6 لاکھ 34 ہزار 835 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 988 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا 2 ہزار 651، اسلام آباد 611، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں 403 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: سول اسپتال کے آئی سی یو میں ایک بیڈ بھی خالی نہیں، لیاقت شاہوانی

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار 380، خیبر پختونخوا 99 ہزار 595، پنجاب 2 لاکھ 50 ہزار 459، سندھ 2 لاکھ 69 ہزار 126، بلوچستان 20 ہزار 321، آزاد کشمیر 14 ہزار 594 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127  افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں