صدرمملکت عارف علوی کورونا سے صحت یاب ہوگئے

قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی

صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔

انہوں نے تحریر کیا کہ کہ کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد پہلا دن دفتری مصروفیت میں گزارا۔ کورونا کےدوران صرف 2 دن بخار اور جسم میں درد رہا۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کورونا کےدوران جسمانی کمزوری بھی محسوس کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

عارف علوی نے تحریر کیا کہ زندگی اور موت کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے تاہم عوام کورونا ایس او پیز پرعمل کریں اور ماسک پہنیں تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں