امریکہ: پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری کی ہلاکت، مظاہرے پھوٹ پڑے

امریکہ: پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری کی ہلاکت، مظاہرے پھوٹ پڑے

امریکی ریاست میناپولیس کے شہر بروکلین میں پولیس سنٹر نے ایک اور سیاہ فام شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا، جس کے بعد حالات کشدہد اور مظاہروں کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس نے 20 سالہ سیاہ فام شخص ڈاؤنٹ رائٹ کو ٹریفک سگنل پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بروکلین سنٹر پولیس ڈیپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سیاہ فام شخص نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی اور  بھاگنے کی کوشش کی۔ اس دوران ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں میں سے ایک نے سیاہ فام شخص پر گولی چلا دی۔

بروکلین سنٹر پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ناقابل ضمانت وارنٹ پر ڈاؤنٹ رائٹ کو رکنے کا اشارہ کیا۔ جب پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ دوبارہ گاڑی میں بیٹھ گیا اور بھاگنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق اس کے بعد ایک افسر نے بھاگنے والے شخص پر گولی چلادی جس کے بعد اس کی گاڑی ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی اور موقع وہ پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈاؤنٹ رائٹ کی گاڑی کی ٹکر سے دوسری گاڑی میں سوار ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف مظاہرین کی ایک بڑی تعداد بروکلین سنٹر پولیس ڈیپارٹمنٹ  کے باہر اکھٹی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: جارج فلائیڈ کی موت: پولیس افسر کیخلاف عدالتی کارروائی میں ججوں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہلاکت کے بعد علاقے میں حالات کشیدگی  ہوئے اور مظاہرین نے  پولیس کی دو گاڑیاں پتھراؤ کیے۔ پولیس نے بعد میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور دستی بم فائر کیے۔

ڈاونٹ رائٹ کی موت پر ایک ویڈیو پوسٹ میں بروکلین کے میئر میئر ایلیوٹ نے کہا کہ “ہم ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ہم  انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے اختیار میں جو بھی ہوگا وہ کریں گے۔

اس سے قبل حالات خراب ہونے کے باعث بروکلین کے میئر نے کرفیو کا اعلان کردیا تھا جو بعد میں ہٹا دیا گیا۔

اس سے قبل مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے کہا کہ وہ “صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں” اور رائٹ کے اہل خانہ سے ہمدردی کی دعا کر رہے ہیں۔

خیال رہے اسی شہر میں اس سے پہلے قتل ہونے والے سیاہ فام شرہی جارج فلائیڈ کے قتل کے مقدمے کی سماعت  ہورہی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ سیاہ فام شخص نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی اور مبینہ طور پر پولیس کا ٹیزر لے کر بھاگنے کی کوشش کی اور اس دوران دو پولیس اہلکاروں میں سے ایک نے سیاہ فام شخص پر گولی چلا دی۔


متعلقہ خبریں