اسرائیل، ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے نہیں دیگا: نیتن یاہو

اسرائیل، ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے نہیں دیگا: نیتن یاہو

فائل فوٹو


تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش ترک نہیں کرے گا۔

ایران کے ایٹمی پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ، تہران کا بدلہ لینے کا اعلان

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب ایرانی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جب امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے تو ان سے استفسار کیا گیا کہ تہران نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ نطنز پاور پلانٹ پر تل ابیب نے تخریب کاری کی ہے تو انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے ہر قیمت پر روکیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

سرکاری ٹی وی نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران نے اتوار کو نطنز جوہری پلانٹ میں ہونے والے حادثے کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اس کا بدلہ لیا جائے گا۔

ایرانی بحری جہاز کواسرائیل نے نشانہ بنایا: امریکی عہدیدار کی تصدیق

ایران کے حکام نے واقع کو جوہری دہشتگردی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تہران کے پاس اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا پورا حق ہے۔


متعلقہ خبریں