وزیراعظم کا ترقی پذیر ممالک کو فوری مالیاتی ریلیف دینے کا مطالبہ


وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کو فوری طور پر مالیاتی ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اکنامک اینڈ سوشل کونسل فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فورم ترقی پذیر ممالک کی حالت سدھارنے کیلئے کردار ادا کرے گا، موجودہ چیلنجز بہتر مستقبل کیلئے بہترین موقع ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ فورم سے افتتاحی خطاب میرے لیے باعث مسرت ہے۔ پاکستان نے کورونا کے دوران اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی اپنائی۔ پاکستان کورونا وبا کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فورم ترقی پذیر ملکوں کی معاشی وسماجی حالت سدھارنے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ترقی پذیر ملکوں کیلئے فوری طور پر ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: فیصلہ حق میں ہو یا خلاف، عدلیہ کی تعظیم سب پر لازم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک ترقی پذیر ملکوں کی مدد کیلئے مناسب فنڈز رکھتے ہیں۔ کورونا ویکسینیشن کےعمل میں ترقی پذیر ملکوں کی مدد کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ چیلنجز بہتر مستقبل کیلئے بہترین موقع ہے۔ ترقی پذیر ملکوں میں کورونا ویکسین بنانے کیلئے ٹیکنالوجی فراہم کی جائے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا۔

 


متعلقہ خبریں