دوسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

دوسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، جس کے بعد 4 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 141 رنزکا ہدف دیا تھا، جنوبی افریقہ ہدف کا کامیاب تعاقب کیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مار کرم نے 30 گیندوں پر 54 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ جنوبی افریقی کپتان ہینرچ کلاسن نے 36 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2، حسن علی اور محمد حسنین نے ایک،ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 50 اور محمد حفیظ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے،حسن علی اور حیدر علی نے 12، 12 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لینڈا اور لیزا ڈولیمز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، تبریز شمسی اور سیسانڈا ماگالا نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں